حیدرآباد۔13۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج سکرٹیریٹ میں سیما آندھرا اور تلنگانہ دونوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر احتجاج کیا۔کثیر تعداد میں ملازمین کے احتجاج اور نعروں سے سکرٹیریٹ متحدہ آندھرا پردیش اور علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں نعروں سے گونج اٹھا۔بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں ریاستی کانگریس امور کے
انچارج ڈگ وجئے سنگھ کے آمد کے پیش نظر ڈگ وجئے سنگھ گو بیاک کا نعرہ سیما آندھرا کے ملازمین نے لگایا جسپر بر ہم تلنگانہ کے ملازمین نے بھی جواب میں نعرے لگائے۔اس صورت حال کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔حالات کے پیش نظر پولیس نے سکرٹیریٹ میں امتناعی احکام کو جاری کر دیا جس کی وجہ سے سکرٹیریٹ میں ڈھول بجانے‘ہڑتال یا احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔